بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

 

 

 

نسیم شاہ شاداب خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے کمنٹ کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ خیال رہے کہ 15 فروری کو نسیم شاہ اپنی 20 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے پوسٹ پر کمنٹ میں نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بننے کی بھی مبارکباد دی ۔ انہیں کچھ روز پہلے بلوچستان پولیس کی طرف سے یہ اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔ نسیم شاہ نے مبارکباد پر اداکارہ اروشی روٹیلا کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کی طرف سے نسیم شاہ کی تصویر پر کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ورلڈ کپ کا وہ وقت یاد آگیا جب اروشی روٹیلا پر پاکستانی کرکٹر پر ڈورے ڈالنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس کمنٹ پر اداکارہ کو ایک بار پھر ٹرول کرنا شروع کردیا جب کہ کچھ لوگوں نے نسیم شاہ کو بھی الزام دینا شروع کردیا اور انہیں اداکارہ سے دور رہنے کا مشورہ دینے لگے۔ ایک صارف نے لکھا ’ آپ نے تو کہا تھا کہ اروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں ہیں تو پھر یہ کیا چل رہا ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close