بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپورٹس صحافی عمران صدیقی نے بتا یا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم عماد وسیم اور محمد عامر سے نہ ملے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم نے شرجیل خان سے ملاقات کی ۔دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی

کراچی کنگز کیلئے بے شمار خدمات ہیں ، بطور کھلاڑی ہم سب کو آگے دیکھنا ہے ۔ کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبروں پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے میں میری مرضی بالکل بھی نہیں تھی اگر وہ واپس آنا چاہیں تو یہ ان کے اور فرنچائزکے مالک سلمان اقبال کا معاملہ ہے ۔ بابر اعظم سے نہ تو میں نے کپتانی لی ہے اور ان کو دی ہے میں کون ہوتا ہوں یہ فیصلے کرنے والا ۔ انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کے آنے اور جانے سے فرنچائز کو فرق نہیں پڑتا فرنچائز کو کھلاڑیوںکی کمی نہیں ہوتی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں