سابق پاکستانی فاسٹ بولر افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوگئے

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن اور سابق اوپنر عمران فرحت افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا جبکہ عمران فرحت ان کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیتنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے

معاہدے پر دستخط کردیئے جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔سابق اوپنر عمران فرحت کی 15 فروری کو روانگی طے ہے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ رانا نوید الحسن اور عمران فرحت سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ کیلئے راشد لطیف، کبیرخان، انضمام الحق، یونس خان اور عمرگل بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close