شاداب کی بارات کی ان دیکھی تصاویر منظر عام پر آگئی

لاہور ( پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔بارات کی تقریب جمعرات کے روز ہوئی تھی جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی۔بارات کی پروقار تقریب سے قومی کرکٹر حسن علی، عثمان قادر اور سابق کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ نے دولہے شاداب خان کے ہمراہ سیلفیز شیئر کیں۔حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے شاداب خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے

شاداب خان کی زندگی کی نئی اننگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہماری بھابھی بہت پیاری ہیں ماشااللہ۔دوسری جانب عثمان قادر کی اہلیہ صوبیہ عثمان قادر نے بھی شاداب خان کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اور دولہا دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہی نہیں بلکہ سابق کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے بھی بارات کی تقریب سے دولہے کیساتھ تصویر جاری کی۔خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close