ترکیہ زلزلہ،کئی گھنٹے ملبے تلے پھنسے رہنے کے بعد 28 سالہ گول کیپر انتقال کرگئے

اسلام آباد (پی این آئی)ترکیہ میں پیر کے روز آنے والے زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر Ahmet Eyup Turkaslan ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقAhmet Eyup کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی لکھا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close