شاہین شاہ کی دلہن انشا ء آفریدی کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔روزنامہ جنگ نیوز کے مطابق انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا۔انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔

انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ بتائی ہے۔اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔ شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے

شرکت کی۔ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کیلئے خوبصورت پیغامبھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے،مبارک ہو۔

دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں۔ شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب کے دور ان سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں جس کی ویڈیوز نے صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں نے قومی لباس کا انتخاب کیا۔تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکا۔ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی۔وسیم اکرم نے بتایا کہ

شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں تاہم میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close