اسلام آباد (پی این آئی)شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے بعد ساتھی کرکٹرز محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو اپنی فکر ستانے لگی۔وسیم نے شاہین کو مبارک دینے کے لیے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ‘نکاح بہت بہت مبارک ہو شاہین، اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔ساتھ ہی انہوں نے نسیم شاہ اور محمد حارث کو ٹیگ کیا اور کہا ‘اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔
جواب میں محمد حارث بولے ‘وزیرا! مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں۔تاہم ٹوئٹ کا تاحال نسیم شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ شاہین کا شاہد آفریدی کے بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Nikah buhat buhat mubarak ho @iShaheenAfridi . Wishing you a lifetime of love and happines❤️ @iNaseemShah @iamharis63 ab humy bhi kuch sochna chahyie🧐 pic.twitter.com/S3zFQ8diMH
— Mohammad Wasim Jr (@Wasim_Jnr) February 3, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں