رمیز راجہ کو بڑا دھچکا ، پی سی بی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی

فہرست میں شامل ہیں۔پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close