شاہین آفریدی اور انشا آفریدی نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔ شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں قریبی رشتے دار اور قومی کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس استقبالیے میں آئے مہمانوں سے چند منفرد درخواستیں کی گئیں،

اس حوالے سے سامنے آنے والے کارڈ کو اور اس انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔تقریب میں آنے والے مہمانوں سے موبائل فون بند رکھنے کی درخواست کی گئی۔ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ریسپشن میں آنے والوں سے کیا درخواست کی گئی؟ اس کے علاوہ مہمانوں سے یہ بھی کہا گیا کہ آج آپ جو سب سے بڑا تحفہ دے سکتے ہیں وہ یہ کہ براہ کرم تمام فون بند کریں اور ہمارے ساتھ اس خاص لمحے کا لطف اٹھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close