شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کو کیرئیر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔سابق سٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close