ٹینس کو الوداع کہنے پر ثانیہ مرزا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

دبئی(پی این آئی )ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی، جس کے بعد الوداعی خطاب کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔دوران گفتگو ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا، کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی،

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close