پو چیفسٹروم جونسبرگ ساؤتھ افریقہ (پی این آئی) آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا حقدار ٹھہرا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پوچیفسٹروم جونسبرگ ساؤتھ افریقہ میں کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا بھارتی باؤلرز نے اپنی نپی تلی اور بہترین باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 20 اوورز میں 107 رنز تک محدود رکھا۔ بھارت کی طرف سے پرساوی چوپڑا نے چار اوورز میں 20 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی 14.2 اور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور فائنل میں جگہ بنالی ۔بھارت کی طرف سے بہترین باؤلنگ پر پرساوی چوپڑا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف آسٹریلیا کو 3 رنز سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.5 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جب بیٹنگ شروع کی تو انکے پہلے 2 کھلاڑی صرف 04 کے سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کے باؤلرز نے کم ہدف کے باوجود آسٹریلوی ٹیم کو 18.4 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم کو محض 96 رنز تک محدود رکھا۔ اس طرح انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم یہ میچ 3 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔ انگلینڈ ٹیم کی حنا باکر کو اچھی باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں