T20 ورلڈکپ 2024 : پاک بھارت میچ امریکا میں کرائے جانے امکان

دبئی(پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کے لیے امریکا کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ امریکا میں ہی کرائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو امریکا میں کراؤڈ کی بہت سپورٹ ہے، ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکا میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ فلوریڈا میں ہونےکا امکان ہے۔واضح رہےکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون 2024 میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close