تیسرا ون ڈے،بابر اعظم سمیت اہم کھلاڑی آئوٹ

اسلام آباد (پی این آئی )تیسرا ون ڈے، پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت شان بھی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 13بالز کھیلی ہیں اور وہ چار رنز بنا کر اسٹیمپ آئوٹ ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close