پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن بڑھا دی عمران خان کتنی وصول کریںگے؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے پینشن کی رقم میں اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپرس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویلفیئر پالیسی کو سال 2019 میں آخری بار اَپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاہم مہنگائی کی موجودہ سطح کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔پینش وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت 24 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، سات پلئیرز کو 1 لاکھ 48 ہزار جبکہ 32 دیگر کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close