سعودی عرب نے رونالڈو کی گرل فرینڈ پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

ریاض(پی این آئی) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے تاہم مغربی ممالک کے

مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔کچھ رہنما اصولوں میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا،انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے گریز کرنا ہوگا (یعنی چست یا کم کپڑے)،شراب اور سور کے گوشت کی مصنوعات درآمد اور

استعمال سختی سے منع ہوگا،اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر نہ کچھ کھا پی سکیں گی اور نہ سگریٹ نوشی کرسکیں گی۔سیاحت سے متعلق چونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں کرسکیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں