تین فارمیٹ کیلئے کتنے کپتان؟ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے نیا فارمولہ زیر غور

اسلام آباد(پی این آئی)تین فارمیٹ 3کپتان، قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلیے نیا فارمولہ زیرغور ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کےمطابق قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے تینوں طرز میں الگ کپتانوں کے تقرر پر غور شروع ہو چکا،ٹیسٹ میں قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا امکان ہے، بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھاتے رہیں گے۔شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں،اسی لیے انھیں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں نائب قائد کی ذمہ داری دی گئی البتہ بیٹرپر واضح کر دیا گیا کہ پہلے وہ کارکردگی میں بہتری لائیں،

اسی کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا،بصورت دیگر مختلف آپشنز دیکھے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close