دوسری تھر کار ریلی 2023، خاتون ڈرائیور ڈیانا پٹیل بھی شامل

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے دوسری تھر کارریلی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میگا ایونٹ سے اسپانسر‘ رجسٹریشن فیس اور انعامات کی رقم سے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی‘ بعد ازاں انہوں نے باقاعدہ ریس کا افتتاح کیا‘ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ریس میں45گاڑیوں نے حصہ لیا

جس میں خواتین کیٹیگری میں ایک خاتون ڈیانا پٹیل نے بھی اپنے ساتھی ڈرائیور رونی پٹیل کے ہمراہ حصہ لیا۔ اس ایونٹ کیA کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد بلال چوہدری نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اور اکیس سیکنڈ میں ایک طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی‘محمد شہزاد ایک گھنٹہ سولہ منٹ اور55سیکنڈ جبکہ راشد حسین ایک گھنٹہ سترہ منٹ اور24 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے‘Bکیٹیگریز میں عزیر واطسی نے ایک گھنٹہ انیس منٹ50 سیکنڈ‘ ریان خلیل نے ایک گھنٹہ21منٹ اور38 سیکنڈ اور مہروان پٹیل نے ایک گھنٹہ21منٹ اور51 سیکنڈ میں ٹریک عبور کرکے بالترتیب پہلی ‘دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔C کیٹیگری میں فلک شیر ایک گھنٹہ23منٹ اور46سیکنڈ‘میر بیر برگ ایک گھنٹہ24 منٹ53 سیکنڈ جبکہ جہانزیب عمرانی نے ایک گھنٹہ25 منٹ اور53 سیکنڈ میں اس فاصلے کو طے کیا اور پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔D کیٹیگریز کے مقابلوں میں جمیل احمدانی نے اس ریس میں ایک گھنٹہ22 منٹ6 سیکنڈ میں اس مقابلے کو جیت لیا‘ حسین الحق ایک گھنٹہ26 منٹ23 سیکنڈ اور شاہ فل مزاری نے ایک گھنٹہ27 منٹ اور16 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی‘ لوکل کیٹیگری کے فاتح منظور حسین نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ46منٹ8 سیکنڈ میں عبور کیا دوسرے نمبر طر سلان رہے انہوں نے اس فاصلے کو2 گھنٹے14منٹ اور8 سیکنڈ میں عبور کیا‘وومن کیٹیگری میں صرف ایک خاتون شامل تھیں انہوں نے اس فاصلے کو ایک گھنٹہ48 منٹ اور56سیکنڈ میں عبور کرکے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close