نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی )نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق 31 سالہ کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انجری کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلئے نہیں آئے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close