ثانیہ مرزا کے اعلان نے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیا

کراچی (پی این آئی)سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نےآئندہ ماہ ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی خاتون ہوں ، ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں ، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں