محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا۔عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا مؤقف تھا کہ جو بھی میچ فکسنگ کے حوالے سے سزا یافتہ ہے یا اس میں ملوث ہے تو انہیں ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے لیکن یہ میرا مؤقف نہیں ہے، میرا مؤقف یہ ہے کہ وہ شخص جس نے جرمانہ ادا کردیا ہے اور اس کی اصلاح ہوچکی ہے اسے ٹیم میں واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close