نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریزسے قبل بڑا دھچکا ، کیو ی ٹیم اہم ترین بولر سے محروم ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔ فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگئےہیں، ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹوئنٹی فور نیو زکے مطابق بلیئر ٹکنر بدھ چار جنوری کو پاکستان کیلئے اڑان بھریں گے۔ ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےمطابق ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کےخلاف

ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں ولنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ وہ اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کیلئے خود کو تیار نہیں پا رہے۔ چیف سلیکٹر نے ان کی اس ایمانداری کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں