شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا رشتہ پھر داؤ پر لگ گیا، کروڑوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کراچی (پی این آئی) کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارت کی بڑی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ نے ایک بار پھر ان کے کروڑوں مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی ایک کروڑ سے زائد فالوونگ والی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سال 2023 ء کے آغاز پر گزشتہ سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ ذاتی سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

ان سیلفیوں کے ساتھ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے پاس 2022ء کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔اُنہوں نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2022ء میں کچھ مواقع پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔ثانیہ مزرا نے اپنی پوسٹ میں ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹس میں مداحوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیلوں کی دنیا کی یہ مشہور جوڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہے ان کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش کرتی رہتی ہیں لیکن دونوں کی طرف سے معاملے کی حقیقت سامنے نہیں آتی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close