بابر اعظم کی گزرے 2022ء میں پیش آئے خوشی اور مایوسی کے لمحات پر گفتگو سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گزرے 2022ء میں پیش آئے خوشی اور مایوسی کے لمحات پر گفتگو سامنے آگئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں اور بحیثیت ٹیم وائٹ بال کرکٹ کے حوالے سے 2022ء کافی اچھا رہا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے 2022ء میں 2 فائنل کھیلے جو اعزاز ہے، ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی خوشی کے لمحات رہے،

ایشیاء کپ میں بھارت کو شکست دینا یادگار لمحہ رہا۔کپتان نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سال ویسا نہیں رہا، 3 بڑی اور اچھی ٹیمیں پاکستان آئیں۔بابر اعظم نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز کے دوران اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close