دوسرا ٹیسٹ، مزید 3 پاکستانی پلیئرز سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مزید تین پلیئرز کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان پرفارمرز کو ایکسپوژر کے لیے ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ، صائم ایوب اور حسیب اللہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بھی پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے تین نوجوانوں کو ڈریسنگ روم تجربہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری بروز پیر سے نیشنل بینک ارینا کراچی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close