نیوز ی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں پی سی بی نے 2 اہم ترین کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹر فخر زمان اور حارث سہیل کو ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حارث اور فخر کو ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیےجانے کی تصدیق کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کررہے ہیں، دونوں نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں، دونوں کرکٹرز کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close