سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والا پاکستانی کھلاڑی کون ؟بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی( پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے لئے 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔سابق کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے ٹیسٹ میچز کی 88اننگز میں 37.64کی اوسط سے 2ہزار 785رنز اسکور کر رکھے ہیں۔فہرست میں کامران اکمل 92اننگز میں 2ہزار 648رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98اننگز میں 2ہزار 581رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لیںڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے 86 جبکہ دوسری اننگز میں اب تک 44 رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close