ملتان اور پنڈی ٹیسٹ میں سنچریاں سکور کرنے والا کھلاڑی ، کراچی ٹیسٹ سے باہر ہو گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امام الحق انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے،وکٹ خشک ہے، ہمارا کام ہے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا، جو غلطیاں کیں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی پلان کے مطابق تیز کھیل رہے ہیں، ہم نے بھی پلان کیا ہے، اہم چیز اس پر عمل کرنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، وکٹ خشک ہے، ہمارا کام ہے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا، جو غلطیاں کیں اس کو بہتر

کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انجریز گیم کا حصہ ہے، زیادہ میچز کی وجہ سے آرام کا وقت نہیں مل رہا اور اسی وجہ سے انجریز ہورہی ہیں اور ہم میچز نہیں جیت پارہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ سیشن کے حساب سے کھیلتے ہیں، آپ ہر وقت ایک جیسا نہیں کھیل سکتے، ہم میچ فنش نہیں کر پارہے جس کا دکھ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اظہر علی کو شاندار ٹیسٹ کیریر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کے لیے کافی پرفارمنس دی ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ اظہر علی نے آغاز میں ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close