معروف کرکٹر کار حادثے میں زخمی، گاڑی مکمل تباہ ہو گئی

نئی دہلی (پی این آئی) معروف بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور ہسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہد کا بتانا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق رشبھ پنت خود گاڑی چلا رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہوں نے شیشے توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی، اس دوران وہ جھلسنے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں