برازیلیا (پی این آئی) فٹ بال کی دنیا کے بے بدل کھلاڑی لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رواں ماہ کے آغاز میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جبکہ پیلے کی صاحبزادی نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
لیجنڈری فٹبالر سے متعلق 22 دسمبر کو ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ان کی صحت پھر بگڑ رہی ہے۔ پیلے فٹ بال کے بے بدل کھلاڑی تھے۔ 82 سالہ پیلے نے 90 میچز میں برازیل کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 77 گول بنائے۔ فٹبالر پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں