رضوان نے سرفراز کی تعریف میں کیا کہہ دیا

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ دونوں کپتانوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے ٹیم کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے اور پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم اور سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 161 اور سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close