شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے حق میں کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔خیال رہے کہ انگلینڈ ٹیم سے وائٹ واش کے بعد بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان کا دفاع کیا اور ان کے حق میں بیانات جاری کیے ۔ اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان ، جان اور پہچان ہے اور انہوں نے ہیش ٹیگ ’’ سوچنا بھی منع ہے ‘‘ کا استعمال کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close