بابراعظم کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلا جائے گا، سابق برطانوی کپتان بول پڑے

لندن (پی این آ1ئی)انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین پاکستانی کپتان بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے۔انگلینڈ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں شکست کے بعد بابراعظم کو سوشل میڈیا پر خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ،کچھ افراد کی جانب سے کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ۔

 

 

 

ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ لوگوں کو بابر کی طرف تھوڑی نرمی سے پیش آنا چاہیے، وہ اس وقت ایک مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ان سے رنز نہیں ہورہے۔ناصر حسین نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ بابر کس قدر اچھاہے، اس کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلا جائے گا کیونکہ اس کے پاس ایک خاص ٹیلنٹ ہے۔ناصر حسین نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے فاسٹ بولرز کو آرام دے اور انہیں تبدیل کرتا رہے، نسیم اور شاہین دونوں ہی پاکستان کے لیے اہم ترین بولرز ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹ کھلانے کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل میچ کے دوران ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے بابر کی کپتانی سے متعلق کہا کہ اس وقت تک کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ کے پاس اس سے اچھا آپشن نا ہو۔

 

 

میچ سے متعلق انہوں نے کہاکہ بابراعظم اچھے کپتان ہیں لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں اور انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے، کپتان کو ہمیشہ سیکھتے رہنا چاہیے۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ بابر کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ ان کے جادوئی بولر شاہین اس وقت ٹیم میں موجود نہیں، ہم سب نے دیکھا ہے کہ شاہین نے آسٹریلیا کے خلاف کس قدر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں