اسلام آباد(پی این آئی) انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی۔اس وقت انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر 152 رنز سکور کر لیے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا،
کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھاانگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں