کراچی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں ابرار احمد کی تباہ کن بائولنگ، انگلینڈ کرکٹ کیمپ میں کھلبلی مچ گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن تیسرے سیشن کے اختتامی لمحات میں پوری پاکستانی ٹیم 304رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، بابر اعظم اور آغا سلمان نے ففٹیز بنائیں ، اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی 45 رنز بنا پائے ،انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور نے ابرار احمد نے انگلش اوپنر زیک کریلی کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کردیا۔دوسری جانب ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ

حاصل کرنے والے 710 ویں کھلاڑی بن گئے۔لیگ اسپنر ریحان احمد انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈییبو کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹیسٹ کیپ دی۔ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دیتے وقت ان کے والد نعیم احمد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ہیڈکوچ برینڈن میک کولم نے بیٹے کو ٹیسٹ کیپ دینے کی تقریب میں والد کو شریک ہونے دعوت دی۔واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ریحان احمد انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کیا گیا ۔

علاوہ ازیں کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کے اعزاز میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے بھی شرکت کی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ہونے والی تقریب میں رمیز راجا نے اظہر علی کو سوینئر پیش کیا۔اس موقع رمیز راجا نے کہا کہ اظہر علی پاکستان کے اصل ہیرو رہے ہیں، ان کی خدمات پر مشکور ہوں۔اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں