اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان سپر لیگ 8کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ، پاکستانی سینئر کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی بڑے بڑے کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔تفصیلات کے مطابق ہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل نہ کیا ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اور احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا۔
پی ایس ایل 8کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔پشاور زلمی نے 17جبکہ دیگر ٹیموں نے 18، 18پلیئرز پر مشتمل سکواڈ مکمل کر لیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقہ کے انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں