دوہا (پی این آئی) فیفا عالمی کپ 2022 کا فائنل کل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی فرانس کے 3 کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے 3 فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان فلو کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔ فائنل کے اہم ترین میچ سے قبل فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
فرانسیسی ٹیم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ قطر میں کھلاڑی ہر وقت ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں