ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، بابر اور رضوان کی تنزلی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تنزلی ہو گئی۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں

جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔عبداللہ شفیق کی بھی تین درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں سے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد رضوان کی 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے

ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close