شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی؟ شعیب ملک نے سارا معاملہ ہی ختم کر دیا

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی بائیو میں ایک خوش کن تبدیلی کرکے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی افواہوں کا گلہ گھونٹ دیا۔ نجی ٹی وی چینل” 24نیوز” کے مطابق اپنی طلاق کی افواہوں میں شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں ایک فقرے کا اضافہ کیا ہے جس میں انہوں نے ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ہینڈل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ایک سپر وومن کا شوہر۔(Husband to a Superwoman @mirzasaniar)“

+

 

 

شعیب ملک کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں کی گئی اس تبدیلی سے یقیناً یہی ظاہر ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے اور ان کی علیٰحدگی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طرف سے کچھ عرصہ قبل یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اکٹھے ایک شو بھی کرنے جا رہے ہیں۔ اس شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے، جس کی میزبانی دونوں میاں بیوی کریں گے۔واضح رہے کہ جب سے شعیب ملک اور ثانیہ کی طلاق کی افواہ پھیلی ہے، اس پر شعیب کی طرف سے ایک بار ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے طلاق کی افواہوں کو ’بکواس‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ایسی من گھڑت باتوں کو نظر انداز کریں۔

 

 

 

اس کے بعد ایک بار جب ان سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے اس معاملے میں دبیز خاموشی چھائی ہوئی ہے، بلکہ ان کی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ شاید میاں بیوی میں کچھ شکر رنجی چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close