دوحہ ( پی این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل کرسٹیانو رونالڈو پر ایک ناراض مداح کی جانب سے پانی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو پر پانی پھینکنے کی ویڈیو اور تصاویر گردش کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر پانی پھینکنے کا واقعہ پرتگال اور مراکش کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل پیش آیا تھا۔
اس واقعے کے بعد گرائونڈ کی سکیورٹی نے پانی پھینکنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو میدان سے باہر نکال دیا تھا۔سوشل میڈیا پر متعدد مداحوں نے پانی پھینکنے والے مداح خلاف اتنی سخت کارروائی کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں