ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، ابرارنے7 بیٹرز کا شکار کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جارہی ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے۔نجی ٹی وی جیو  کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 وکٹیں اڑادیں جس کے بعد ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹوں سے زائد وکٹ لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن جاری ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم 41 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بناچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close