پاکستانی وہ بائولر جس نے بطور گیند باز ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاکستانی بائولر زائد محمود نے بطور گیند باز ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن میں 500 رنز بنا کر 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ زیک کرولی (122)، بین ڈکٹ (107)، اولی پوپ (108) اور ہیری بروک (153) نے سنچریاں سکور کیں ۔انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے لیگ اسپنر زاہد محمود نے اپنے پہلے میچ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

زاہد محمود نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر ایک اننگز میں سب سے مہنگا اسپیل کرایا، زاہدمحمود نے 235 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں زاہد محمود نے چوتھا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، 3 کھلاڑیوں کو نسیم شاہ نے جبکہ دو کھلاڑیوں کو محمد علی نے آؤٹ کیا۔ اس طرح زاہد محمود ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں باؤلر کی جانب سے دیے گئے سب سے زیادہ رنز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close