سب پیچھے رہ گئے ، بابر اعظم نے 2022ء کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہو ر(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرفارمنس کی خرابی کے باوجود 2022ء کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ 28سالہ قومی ٹیم کپتان نے 44اننگز میں 51.87 کی اوسط سے 2075 بین الاقوامی رنز بنائے جن میں 6سنچریاں جبکہ 14نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان نےT20 ورلڈ کپ 2022ء کی اپنی واحد نصف سنچری بلیک کیپس کے خلاف درج کی، جس سے نہ صرف ان کی ٹیم کو 153 رنز کا تعاقب کرنے میں

مدد ملی بلکہ رواں سال میں 2000 بین الاقوامی رنز بھی مکمل کر لیے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لازمی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی۔بابر اعظم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ لڑکوں کے ساتھ لازمی تصویر۔کپتان کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر تقریباً 3لاکھ جبکہ ٹوئٹر پر 50 ہزار کے قریب لائکس مل چکے ہیں

۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close