بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد نئی بھارتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

نئی دہلی (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل تک نہ پہنچنے کے بعد بھارتی بورڈ نے نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی۔بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے، یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024ء میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔

بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا ٹی ٹونٹی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور پر صرف 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔واضح رہے کہ 10نومبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے بدترین شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close