کروشیا نے کینیڈا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا نے کینیڈا کو شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

ٹوئنٹی فو نیو زکے مطابق کروشیا کی جانب سے آندریج نے 2 جبکہ مارکو لیواجا اور لورو میجر نے ایک ایک گول کیا، کینیڈا کا واحد گول ڈیوس نے کیا۔ کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد کروشیا نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد کینیڈا آخری نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close