کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں ، وقار یونس کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار فاسٹ بولر وسابق بائولنگ کوچ وقار یونس کی ایک ٹویٹ نے سوشل ٹائم لائنز پر یہ بحث چھیڑ دی کہ نسیم شاہ کھیل کے ساتھ اداکاری بھی شروع کر رہے ہیں یا معاملہ کچھ اور ہے۔اردو نیو زکے مطابق منگل کو وقار یونس نے ایک ٹویٹ میں اپنی اور موجودہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب متوجہ رہیں کچھ بڑا آ رہا ہے۔ نسیم شاہ صرف اچھے کرکٹر ہی نہیں بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔

وقار یونس نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ مزید تفصیل تو نہ دی لیکن اس ٹویٹ کو دیکھنے اور پڑھنے والوں نے مختلف تبصروں کے زریعے صورتحال سمجھنے اور واضح کرنے کی کوشش ضرور کی۔بسمہ نے تصویر پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ ایک ٹیلی ویژن اشتہار ہے۔ لیکن پلیز ہمارے لڑکے کو شوبز سے دور رکھیں۔‘بلال محمود نے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تو موقف اپنایا کہ ’خدارا ڈرامے اور اداکاری چھوڑیں، لڑکے کو کھیل پر توجہ دینے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close