فیفا ورلڈ کپ 2022ء قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا

دوحہ ( پی این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سے قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فٹبال میں اب تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جس کے بعد قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔

دوسری جانب فیفا کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا اور دیگر بحرانوں کے باوجود شائقین میچ کے اعداد و شمارحیرت انگیز ہیں۔فٹبال ایجنٹوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق قوانین کا اعلان اس سال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار سے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا اور افتتاحی میچ میں قطر میزبان کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close