فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

دوحہ(پی این آئی) قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے افتتاحی میچ ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔ گذشتہ روز اتوار کو میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ایکواڈور کی جانب سے

پہلا گول اْن کے تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان اینر ویلنسیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا، 31 ویں منٹ میں ایکواڈور نے دوسرا گول کردیا جب اینر ویلنسیا نے ہی پریسیاڈو کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی۔ وقفے تک اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور کا پلڑا بھاری رہا لیکن قطر کی ٹیم نے بھی نسبتاًٍبہتر کھیل پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close