لاہور(آئی این پی)پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں طویل عرصے تک اپنے حریف رہنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے،فٹبال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑیوں کے درمیان بہتر کھلاڑی کی جنگ کئی سالوں سے جاری ہے، اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب میسی نے بارسلونا اور رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے لیگ فٹبال کھیلنے کا آغاز کیا اور پھر 2009میں یہ جنگ اس وقت عروج پر پہنچی جب رونالڈو نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے اپنا تعلق جوڑ لیا،
دونوں ہی فٹبالرز نے عالمی سطح پر فٹبال کے نئے اسٹینڈرڈ سیٹ کئے اور دونوں نے اپنی ٹیموں کے لئے کئی انفرادی طور پر کئی ٹرافیاں جیتیں،حال ہی میں رونالڈو اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور منیجر ایرک ٹین ہیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں گیری نیویل اور وین رونی کو بھی خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا،تاہم انٹرویو کی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے طویل عرصے سے اپنے مخالف کھیلنے والے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک جادوگر کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ہم 16سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، گمان کریں 16سال، اس لئے ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم آپس میں اس طرح دوست نہیں کہ ایک دوسرے کے گھر پر رہتے ہوں یا فون پر بات کرتے ہوں لیکن یہ تعلق ٹیم کے ایک ساتھی کی طرح کا ہے،رونالڈو نے مزید کہا کہ میسی ایک ایسی شخصیت ہے جس کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، یہاں تک کہ اس کی اہلیہ اور میری گرل فرینڈو جو ارجنٹائن سے ہیں ان کی بھی عزت کرتا ہوں، میسی سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم شخص جس نے فٹبال کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں