قومی ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور(آئی این پی)قومی ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے دورے پر جانا ہے لیکن ہاکی فیڈریشن کے پاس ٹیم کو جنوبی افریقہ کے دورے پر بھیجنے کے لیے وسائل ہی نہیں ہیں جس کے باعث یہ دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے،

ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اپیل کی تھی لیکن تاحال وہاں سے بھی اخراجات سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں،ہاکی ٹیم اگر جنوبی افریقہ کے دورے پر نہ جاسکی تو نہ صرف اس کی اولمپکس میں واپسی کا سنہری موقع ہاتھ سے نکل جائے گا بلکہ اسے 15ہزار یورو کا بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close